ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امریکا میں داخل ہونے کی پابندی کا نیا ایگزیکٹو آرڈر

امریکا میں داخل ہونے کی پابندی کا نیا ایگزیکٹو آرڈر

Mon, 06 Mar 2017 12:47:12    S.O. News Service

واشنگٹن،5؍مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تارکین وطن اور سات مسلم ملکوں کے شہریوں کی امریکا داخلے پر پابندی کا نیا ایگزیکٹو آرڈر کل پیر چھ مارچ کو جاری کر دیا جائے گا۔ اس سے قبل جاری کیے گئے ٹرمپ کے حکم نامے کو عدالت نے معطّل کر رکھا ہے۔ اُس کی معطّلی کے دوران ہی امریکی صدر نے ترمیم شدہ نیا حکم نامہ جاری کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ امریکی صدر نے کل ہفتہ چار مارچ کو اٹارنی جنرل سمیت کئی اہم افراد سے ملاقاتیں کیں۔ جن سات مسلمان ملکوں کے شہریوں کی امریکا میں داخل ہونے پر پابندی عائد ہو سکتی ہے، ان میں ایران، عراق، صومالیہ، لیبیا، سوڈان، شام اور یمن شامل ہیں۔


Share: